زلفی بخاری کو نیب نے ایک بار پھر جھٹکا دے دیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)اختیارات کے ناجائز استعمال کے معاملے پرقومی احتساب بیورو( نیب)راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کے رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔
پاکستان ٹائم کے مطابق نیب کی جانب سے زلفی بخاری کی طلبی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،نوٹس میں رہنما تحریک انصاف کو 9 جنوری کو صبح 11 بجے نیب راولپنڈی کے دفتر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاون سے خریدی گئی زمین کا ریکارڈ ہمراہ لائیں اور القادر یونیورسٹی کی زمین سے متعلق بھی ریکارڈ پیش کریں۔نوٹس میں کہا گیا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کو زمین الاٹ کی گئی۔نوٹس میں زلفی بخاری کو اپنے ہمراہ القادر یونیورسٹی کی زمین سے متعلق تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب زلفی بخاری طلبی نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں بے لاگ احتساب کا واحد چیمپئن عمران خان ہے،موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے نیب کو تباہ کیا،نیب نے قانون میں ترمیم کر کے 12 سو ارب ہڑپ کرنے کی اجازت دی،مستحق طلبہ و طالبات کیلئے جدید و معیاری اسلامی تعلیم کے بندوبست میں کردار ادا کرنے کو جرم بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں