اسحاق ڈار خوشی سے نہال،تمام بینک اکاونٹس اور اثاثے بحال


اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو( نیب)کی جانب سے ریفرنس واپس ہونے کے بعد اکاونٹس اوراثاثوں سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیرخزانہ سینیٹراسحاق ڈارکے تمام بینک اکاونٹس اوراثاثے بحال کردئیے۔
تحریری حکم نامے کے مطابق احتساب عدالت نے اثاثے ضبط کرنے کا 2017 کا حکم واپس لے لیا ہے۔سینیٹر اسحاق ڈارکے بینک اکاونٹس اورلاہورکا گھر بحق سرکار ضبط کیا گیا تھا جبکہ اثاثے اشتہاری ہونے پرضبط کئے گئے تھے۔سینیٹراسحاق ڈارسرنڈرکرچکے اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پرختم ہوچکا ہے جبکہ پراسیکیوٹرنے بھی کہا کہ عدالت قانون کے مطابق مناسب آرڈر جاری کر دے، جس کے بعد وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں