کوئٹہ(سٹاف رپورٹر)بلوچستان کے سینئر سیاستدانوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
’پاکستان ٹائم ‘کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں بلوچستان کے اہم سیاسی رہنماو¿ں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، اہم اعلان پر آصف زرداری نے بلوچ رہنماو¿ں کو مبارک باد بھی دی۔پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے والوں میں سردار فتح محمد، نوابزادہ گزین مری اور طاہرمحمود، نوابزادہ جمال رئیسانی، میر فرید رئیسانی، میرعبداللہ راہیجا، میراللہ بخش رند شامل ہیں۔اس موقع پر سابق صدر آصف علی کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک تاریخی رشتہ ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کیلئے حقیقی جدوجہد کی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کی سیاست میں پاکستان پیپلزپارٹی ایک مضبوط ترین فریق ہے۔ پیپلزپارٹی بلوچستان کے حقوق کے لئے جدوجہد پر سمجھوتہ نہیں کریگی۔