اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اور حال ہی میں ضمانت پر رہائی پانے والے سینیٹر اعظم خان سواتی نے عدلیہ کی جانب اپنی توپوں کا رخ موڑتے ہوئے ملکی عدالتی نظام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق سینیٹر اعظم خان سواتی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی یا تنزلی کا ضامن اس کا عدالتی نظام ہے،رجیم چینج کے نتیجے میں ہمارے عدالتی نظام نے احتساب کو ختم کر کے 11ہزار ارب روپیہ ملک کے چوروں پر حلال کر دیا جبکہ ارشد شریف شہید کے اصلی مجرم کو پکڑنے کی بجائے اس کے ورثا کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے اوپر قاتلانہ حملے میں اصل مجرموں پر ایف آءآر نہیں کروا سکتا، اعظم سواتی پر بدترین تشدد ہوا اس پر 45 ایف آئی آرز ہوئیں مگر وہ اپنے مجرموں پر ایک ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا، کیا ہم آزاد ہیں؟ اگر نہیں توآو عمران خان کا ساتھ دو ۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/01/143-1200x480.jpg)