اعظم سواتی کو جھٹکا ،ایک بار پھر طلبی کا نوٹس جاری


لاہور(وقائع نگار)سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے متنازع ٹوئیٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما سینیٹراعظم خان سواتی کے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
’پاکستان ٹائم‘ کے مطابق سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد اعظم خان کی عدالت میں تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئیٹ کیس کی سماعت ہوئی۔سینیٹراعظم سواتی کی جانب سے سہیل خان ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں آج پیش ہونے کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔سہیل خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ نوٹسز جاری کردیں تاکہ آئندہ سماعت پر پیش ہو سکیں جس کے بعد عدالت نے اعظم سواتی کو طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ سینیٹراعظم سواتی کے خلاف ایک ہی نوعیت کے دو مقدمات درج ہیں۔یہ بھی یاد رہے کہ گذشتہ دنوں تحریکِ انصاف کے سینئررہنما سینیٹراعظم سواتی کو سی آئی اے سینٹر سے رہا کیا گیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں