دوران ڈکیتی 2 خواتین کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج


فیصل آباد(کرائم رپورٹر)تخت پنجاب کی جنگ میں سیاستدان مصروف جبکہ صوبے کی عوام ڈاکووں کے رحم و کرم پر ،پولیس نے ساری توجہ وی آئی پیز کی سیکیورٹی پر مرکوز کر لی ،فیصل آباد کے علاقے روشن والا میں ڈکیتی کی واردات کے دوران دو خواتین کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق یکم جنوری کو روشن والا کے گاو¿ں چک 242 رب دسوہہ میں بابر علی کے ڈیرے پر لوٹ مار کے دوران ڈاکوو¿ں کے 6 رکنی گروہ نے دو خواتین کو زیادتی کا بھی نشانہ بنایا جب کہ اہلخانہ ملزمان کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کے باعث چپ رہے۔متاثرہ اہل خانہ نے مقدمے کے اندراج کے لئے تھانے کا رخ کیا تو پولیس کی طرف سے حسب معمول زیادتی کا ذکر گول کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ پولیس نے بعد میں ڈکیتی کے ساتھ زیادتی کی دفعہ بھی پہلی ضمنی میں ایزاد کر لی ہے۔اس ضمن میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سنگین وقوعہ کو چھپانے والے ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی جب کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں