عمران خان کو پی ٹی آئی کی سربراہی سے ہٹانے پر تحریری فیصلہ جاری

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔
پاکستان ٹائم کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو پی ٹی آئی کی سربراہی سے ہٹانے کا تحریری فیصلہ جا ری کردیا ہے،تحریری فیصلہ جسٹس جواد حسن نے جاری کیا۔تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن کو تاحکم ثانی کارروائی کرنے سے روکنے کے حکم میں توسیع کی گئی ہے۔متن میں کہا گیا کہ عدالت فل بینچ بنانے کی سفارش کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کرتی ہے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں