ممبئی(شوبز ڈیسک)نئی دہلی: بھارتی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے اپنے نکاح پر کلمہ طیبہ پڑھا اور نکاح نامے پر ان کا نام فاطمہ لکھا گیا ہے۔ اسلام قبول کر لیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے اسلام قبول کر لیا ہے اور عادل خان درانی نامی اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرنے کے بعد اپنا نام تبدیل کر کے راکھی ساونت فاطمہ رکھ لیا ہے۔بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کے نکاح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں نکاح خواں انہیں کلمہ طیبہ و شہادت پڑھا رہے ہیں، بعدازاں ان کا نکاح پڑھایا جاتا ہے۔سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی جانب سے اپنے مسلمان شوہر کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں وہ دونوں نکاح نامہ تھامے کھڑے ہیں۔ اس نکاح نامے پر راکھی ساونت کا نام “فاطمہ” لکھا ہوا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قاضی نے عادل خان درانی کے ہمراہ 51 ہزار 786 حق مہر کے ساتھ اداکارہ کا نکاح پڑھایا۔ واضح رہے کہ راکھی ساونت نے گزشتہ روز اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں اور لکھا کہ “میں بہت خوش اور پرجوش ہوں، آخر کار میں نے اپنی زندگی کی محبت سے شادی کر لی۔راکھی کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں میرج سرٹیفکیٹ بھی ہے جس پر جولائی 2022 کی تاریخ درج ہے اور بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی شادی گزشتہ برس ہوئی تھی جس کا اعلان انہوں نے اب کیا ہے۔دوسری جانب راکھی ساونت کی عادل کے ہمراہ ایک تصویر زیر گردش ہے جس میں وہ نکاح نامہ تھامے کھڑی ہیں، یہ تصویر راکھی نے اپنے اکاو¿نٹ پر بھی شیئر کی ہے۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل راکھی ساونت کی شادی کی خبریں سامنے آئیں تھی جن میں ان کے شوہر کا نام رتیش بتایا گیا تھا جبکہ رتیش نامی شخص نے میڈیا پر شادی کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی شادی نہیں ہوئی لیکن وہ جلد ہی اپنی پہلی بیوی کو طلاق دینے کے بعد راکھی ساونت سے بیاہ رچائیں گے ۔