آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کے بارے بڑی خبر آ گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس(آئی جی)پنجاب اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سمیت دیگر اعلیٰ افسران کو عہدوں کو ہٹائے جانے کا امکان ہے۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو آئندہ 24 گھٹتے تک ہٹائے جانے اور ان کی جگہ بلال صدیق کمیانہ کو کل تک نئے سی سی پی او لاہور کا چارج دیئے جانے کا حمتی امکان ہے۔بلال صدیق کمیانہ اس وقت انٹیلی جنس بیورو میں بطور جوائینٹ ڈائریکٹر جنرل پنجاب کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کو بھی جلد تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں