لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت معطل کر کے انہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا بیان دینے پر چوہدری پرویز الٰہی سے 7 روز کے دوران جواب میں وضاحت دینے کی ہدایت کردی۔مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے پرویز الٰہی کو شوکاز نوٹس جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم نہیں کرسکتا،آپ سے آپ کے غیرآئینی اور غیر قانونی اقدام کی وضاحت مانگی جاتی ہے،وضاحت دینے تک پارٹی رکنیت معطل کی جاتی ہے جبکہ وضاحت قبول نہ ہونے پر ان کی بنیادی رکنیت معطل کردی جائے گی۔
