ناصر کھوسہ کا عبوری وزیر اعلیٰ کا عہدہ قبول کرنے سے انکار


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سابق چیف سیکرٹری اور معروف بیورو کریٹ ناصر محمود کھوسہ نے ایک بار پھر عبوری وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ناصر کھوسہ کی قابلیت، اصول پسندی اور دیانت داری مسلمہ ہے، ہم نے ناصر کھوسہ سے رابطہ کیا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کا عہدہ قبول کریں لیکن ناصر کھوسہ نے تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور عہدہ سنبھالنے سے معذرت کی۔خواجہ آصف نے کہا کہ بحیثیت بیوروکریٹ ناصر کھوسہ کا کردار قابل فخر ہے۔
واضح رہے کہ 31مئی 2018کو بھی سابق بیوروکریٹ ناصر کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی تھی ۔اس وقت پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا تھا جس کا باضابطہ اعلان بھی کیا گیاتھا بعدازاں بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے کور گروپ کے اجلاس میں پارٹی کے مرکزی قائدین نے ناصر کھوسہ کے نام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا نام واپس لے لیا تھا ، تحریک انصاف کا موقف تھا کہ یہ نام پی ٹی آئی کی پالیسی کے مطابق نہیںکیونکہ ناصر محمود کھوسہ شریف برادران کے قریب رہے ہیں، وہ نہ صرف سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کام کرچکے ہیں بلکہ بطور چیف سیکریٹری پنجاب بھی خدمات انجام دے چکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں