”ایک گلاس بھر کر پی جائیں اور خراب گلہ ٹھیک“فواد چوہدری نے ایسا مجرب نسخہ بتا دیا کہ آپ کے منہ میں بھی پانی آ جائے

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اپنی بے باکی اور فی البدیہ گفتگو کے حوالے سے مشہور ہیں جبکہ نجی محفلوں میں ان کی’جگت بازی‘ کے بھی کافی چرچے ہیں تاہم اب انہوں نے گلے کی تکلیف دور کرنے کا مجرب نسخہ بتاتے ہوئے لبرٹی چوک لاہور کے گول گپے سب سے بہترین قرار دے دئیے ہیں۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق فواد چوہدری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے،جس میں وہ ایک انٹرویو کے دوران بتا رہے ہیں کہ انہوں نے سب سے لذیذ گول گپے کہاں کھائے؟۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے پرسوں لاہور میں جو گول گپے کھائے ہیں وہ اتنے مزیدار تھے کہ میں نے پہلے اتنے مزیدار گول گپے کبھی کھائے ہی نہیں تھے،دراصل میرا گلا بہت خراب تھا،زمان پارک کے سیکیورٹی آفیسر نے بتایا کہ آپ گول گپے کی چٹنی ایک گلاس بھر کر پی جائیں،میں نے کہا چلو چیک کرتا ہوں اور وہ بڑا مجرب نسخہ تھا۔پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ گول گپے کھاتے ہوئے انہیں گورنمنٹ کالج کی یاد آگئی۔ان کا کہنا تھا کہ جو لاہور سے محبت ہے یہ کسی اور سے محبت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں