رانا ثناءاللہ نے پی ٹی آئی کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ،ایسی بات کہہ دی کہ کھلاڑی آگ بگولہ ہو جائیں


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خان نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے 35اراکین اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ بڑکیں مارتے تھے کہ ہم نے استعفے دیے ہیں ان کے منظور کیے ہیں۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق پاکستان مسللم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا ءاللہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ بڑے لیڈرز ہیں ان سے متعلق سپیکر نے فیصلہ کیا اور جن کے استعفے منظور نہیں ہوئے وہ سپیکر کو منظور کرنے کا کہہ سکتے ہیں، تحریک انصاف بیان حلفی دے اور کہے کہ استعفے نہیں دیے، منفی سیاست کے علاوہ تحریک انصاف کا اور کیا کام ہے؟۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جن ارکان کے استعفے منظور نہیں ہوئے وہ واپس آئیں ہم ویلکم کریں گے لیکن اگر ان لوگوں کی طرح رویہ اختیار کیا تو ان کے بھی استعفیٰ منظور کرلیں گے۔
یارہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔الیکشن کمیشن نے استعفے منظور کئے جانے کے بعد مراد سعید، عمر ایوب، اسد قیصر، پرویز خٹک، عمران خٹک، شہریارآفریدی، علی امین گنڈاپور ،نورالحق قادری ،علی نواز اعوان، اسد عمر، راجہ خرم نواز، صداقت علی خان، غلام سرور، شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، منصور حیات خان، فوادچوہدری، حماد اظہر، ثنا اللہ مستی خیل، شفقت محمود، عامر ڈوگر اور شاہ محمودقریشی بھی ڈی نوٹیفائی کردئیے گئے۔الیکشن کمیشن نے زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیر خان، علی زیدی، آفتاب صدیقی، عطا اللہ، آفتاب جہانگیر، اسلم خان، نجیب ہارون اور قاسم سوری کو بھی ڈی نوٹیفائی کردیا جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب عالیہ حمزہ ملک اور کنول شوزب کے استعفے بھی منظور کر لیے گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں