زیر تربیت اے ایس پیز کا موٹروے پولیس ہیڈ کوارٹرز لاہور کا مطالعاتی دورہ

لاہور(خصوصی رپورٹر) 49 ویں کامن سے تعلق رکھنے والے زیر تربیت اےایس پیز نے موٹروے پولیس ہیڈکوارٹرز لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا،ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے وفد کو موٹروے پولیس کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔


’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق زیر تربیت اے ایس پیز نے موٹروے پولیس ہیڈ کوارٹرز لاہور کے مطالعاتی دورے کے دوران مختلف شعبہ جات دیکھے،اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ نوجوان افسران عوامی خدمت،جدید پولیسنگ کو اپنا شعار بنائیں،شروع میں مشکل پوسٹنگ کو چیلنج سمجھ کر قبول کریں اور شہریوں کے خدمت گار بنیں۔زیر تربیت اے ایس پیز کو کنٹرول روم اور میڈیا سینٹر کا دورہ کروایاگیا،نوجوان افسران کو فیلڈ کا دورہ بھی کروایا گیا،زیر تربیت افسران کو موٹرویز پر استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی بارے بریفنگ دی۔موٹر ویز پر سپیڈ چیکنگ کیمرہ کے استعمال بارے بھی بریفنگ دی۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ نیشنل پولیس اکیڈمی سے آئے زیر تربیت اے ایس پیز کا تعلق 49 ویں کامن سے تھا جبکہ دورے کے اختتام پر ایڈیشنل آئی جی عثمان انور اور زیر تربیت افسران کے مابین یادگاری شیلڈ کا تبادلہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں