اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،راولپنڈی اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصانات کی اطلاع سامنے نہیں آئی،زلزلے کے جھٹکے پاکستان،بھارت،تاجکستان،ایران،ازبکستان،چین اور افغانستان تک محسوس کیے گئے۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔سوات، مینگورہ شہر اور شانگلہ اور صوابی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز چترال کے237 کلومیٹر مغرب میں تھا۔زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلہ 190 کلو میٹر زیر زمین تھا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/01/Earthquake-640x480.jpg)