عالم دین کو ڈیزل، خبیث اور منافق جیسے الفاظ سے پکارنے سے متعلق فتویٰ جاری


پشاور(وقائع نگار)پشاور کے علمائے کرام نے کسی بھی عالم دین کو ڈیزل، خبیث اور منافق جیسے الفاظ سے پکارنے سے متعلق فتویٰ جاری کردیا۔
’پاکستان ٹائم‘کے مطابق خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے جمرود کے ایک رہائشی منیر نے علمائے کرام سے عالم دین کو برے الفاط سے پکارنے کے حوالے سے سوال پوچھا تھا۔منیر کی جانب سے سوال کیا گیا تھا کہ ”ایک آدمی کسی عالم کو سیاسی لحاظ سے ڈیزل، خبیث اور منافق کہے تو اس آدمی کا شریعت میں کیا حکم ہے؟۔جواباً اس فتوے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کلمات سخت گستاخی ہیں، علمائے کرام کو اس قسم کے قبیح کلمات کہنا ناصرف بدترین فسق اور گمراہی ہے، بلکہ ان کلمات کے کلمات کفریہ ہونے کا اندیشہ ہے،مذکورہ شخص پر لازم ہے کہ فوراً ان کلمات سے صدق دل سے اعلانیہ توبہ کرے بلکہ اسے احتیاطاً تجدید ایمان اور تجدید نکاح بھی کرلینا چاہئے،جب تک وہ شخص اپنے اس عمل سے توبہ نہ کرلے، اس کے ساتھ دوستانہ تعلقات نہ رکھیں۔علمائے کرام سے شرعی حکم و حیثیت پوچھنے والے منیر کا کہناتھاکہ وہ خود بھی دین سے متعلق کسی حد تک علم رکھتے ہیں، انہیں یہ مناسب معلوم نہیں ہوتا تھا کہ کوئی شخص ایک عالم کو برے القابات سے پکارے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں