مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والوں کی شامت آگئی


اسلام آباد(کامرس رپورٹر)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے زائد قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا، اوگرا نے انفورسمنٹ ٹیموں کو متحرک کردیا۔
اوگرا نے ایل پی جی متعین کردہ قیمت سے زائد فرخت کرنے کا نوٹس لے لیا، زائد قیمت پر گیس فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے مقررہ قیمت پر فروخت یقینی بنانے کیلئے انفورسمنٹ ٹیموں کو متحرک کردیا گیا۔اوگرا نے دکانداروں کو ایل پی جی ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ترجمان اوگرا کے مطابق لاہور سمیت ضلعی انتظامیہ اور اوگرا کی ٹیمیں قیمت کے حوالے سے نگرانی کریں گی، زائد نرخ وصول کرنیوالی کمپنی کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں