پولیس اہلکاروں کے لئے موبائل فون کا استعمال ممنوع قرار

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پولیس اہلکاروں کے لیے موبائل فون کا استعمال ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔
سینٹرل پولیس آفس(سی پی او) ہیڈ کوارٹرکی جانب سے جاری احکامات کے مطابق پولیس ملازمین دفتری اوقات میں موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں جونظم و ضبط کے خلاف ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ پولیس ملازمین کے موبائل فون دفاتر کے داخلہ پرضبط کرنے کی تجویزبھی زیرغور ہے۔ تمام پولیس ملازمین دفتری اوقات کارمیں موبائل فون کا استعمال ترک کردیں، دوران ڈیوٹی جو پولیس ملازم موبائل فون کا استعمال کرینگے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔اعلامیہ کی کاپی تمام تمام متعلقہ افسران کو ارسال کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں