شرجیل میمن کی صحت بارے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث حیدرآباد میں قائم ’قومی ادارے برائے امراض قلب(این آئی وی سی ڈی)ہسپتال قاسم آباد منتقل کردیا گیا۔
’پاکستان ٹائم ‘ کےمطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو دل میں درد کی شکایت ہوئی،جس پر وہ طبی معائنے کے لیے قومی ادارہ برائے امراض قلب پہنچے،جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔شرجیل میمن کے دل کی دو شریانیں بند تھیں،جس پر انجیو گرافی کے بعد ان کی انجیو پلاسٹی کردی گئی ہے اور 2 سٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے اور انہیں اگلے 24 گھنٹوں میں این آئی سی وی ڈی حیدر آباد سے گھر منتقل کردیا جائے گا۔دوسری جانب محکمہ اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ناسازی طبع کی وجہ سے آج راول ہاوس میں ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں