نان اور روٹی کی قیمت میں اتنا اضافہ کہ غریب کی آنکھوں میں آنسو آ جائیں

لاہور(سٹاف رپورٹر)ملک بھر میں گندم کے بحران میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ آٹے کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہونے سے غریب آدمی کے لئے روٹی کھانا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے،لاہور میں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے نان اور روٹی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں 100 گرام روٹی کی قیمت 14 سے 16 روپے جبکہ 150 گرام نان کی قیمت 25 سے 30 روپے کر دی گئی ہے۔متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کل سے ہو گا جبکہ آٹے کی قیمتیں کم ہوئی ہیں کنٹرول نہیں ہوئیں۔سرکاری ریٹ پر آٹا فراہم کیا جائے تو روٹی کی قیمت کم ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں