سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر خزانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار آپ کو باہر جانے کیلئے جہاز نہیں ملے گا، ہم امریکا سے نہیں لڑنا چاہتے،امن سے رہنا چاہتے ہیں، لیکن ہم یہ نہیں ہونے دیں گے کہ پاکستان کے اوپر حکومت کون کرے اس کا فیصلہ واشنگٹن سے ہو۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت میں بیٹھے لوگ اپنے تمام فیصلے امریکہ سے لکھوا کر لاتے ہیں، پاکستان کے اوپر کون حکومت کرے یہ فیصلہ لندن اور واشنگٹن سے نہیں ہوسکتا، ہم پاکستان کے لوگوں کا حق اور اس غلامی سے نجات لے کر رہیں گے،الیکشن قریب ہیں، یہ الیکشن نہیں رک سکتے۔ فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں 15 لاکھ مزدور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بیروز گار ہو گئے ہیں، آج عام آدمی کی کمر ٹوٹ گئی ہے، جب تک سیاست ٹھیک نہ ہو معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی، یہ الیکشن سے ایسے بھاگ رہے ہیں جیسے کالا چور چوری کرنے کے بعد بھاگتا ہے، آج ملک میں 64 فیصد نشستیں خالی ہیں، ان سیٹوں پر الیکشن کرانے کیلئے 70 ارب روپے چاہئیں، عمران خان نے کہا تمام ایم این ایز استعفے دیں گے، 127 ایم این ایز نے اپنی سیٹیں قربان کیں، عمران خان کے مفادات پاکستان کی مٹی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنے ملک کی مٹی سے جڑا ہوا ہو، جب لیڈر اپنے پیسے باہر لے کر چلا جائے گا تو غربت ختم نہیں ہو سکتی،جب دونوں وزرائے اعلیٰ کو عمران خان نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کریں تاکہ عوام فیصہ کریں کہ وہ کسے چاہتے ہیں تو دونوں وزرائے اعلیٰ نے اسمبلیاں تحلیل کردیں۔فواد چوہدری نے وزیر خزانہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار آپ کو باہر جانے کیلئے جہاز نہیں ملے گا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/01/zzz-640x480.jpg)