پاکستانی پاسپورٹ پر یو اے ای جانے والا مسافر گرفتار ،کس ملک سے تعلق ہے ؟ایف آئی اے کو بڑی کامیابی مل گئی


فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ پر متحدہ عرب امارات جانے کی کوشش کرنیوالے ایرانی شہری کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے امیر یوسف نامی ایرانی شہری کو طیارے سے آف لوڈ کردیا۔ ملزم پاکستانی پاسپورٹ کے ذریعے وزٹ ویزے پر یو اے ای جا رہا تھا، دوران تفتیش ملزم اپنے خاندان سے متعلق مکمل طور پر لاعلم تھا، دوران تفتیش وہ اپنی جائے پیدائش اور دیگر متعلقہ سوالات پر بھی حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا۔ملزم کے پاس پاکستان پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ نادرا سے جاری قومی شناختی کارڈ بھی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے، جس سے مزید تحقیقاتی جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں