لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے مناواں میں ملازم نے تشدد کرکے مالک کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات 21 جنوری بروز ہفتے کو پیش آیا۔ملزم رانجھا نشے کی حالت میں تھا،جس کے بعد مالک سے معمولی تلخ کلامی پراس نے ڈنڈوں کے وار سے مالک کو قتل کیا۔مقتول 35 سالہ عابد موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ ملزم مالک کے پیسے لیے کر فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/01/KIllid-640x480.jpg)