نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا تقرر،شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کو خبردار کردیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سوموار کے روز لندن سے وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیم چینجرز کی چھڑی الیکشن کو سلیکشن میں بدل دے گی۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی میں اگر الیکشن کمیشن نے ڈنڈی ماری تو پنجاب الیکشن کا قبرستان بن جائے گا،غلطی کی گنجائش نہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ زرداری کی جیب کی گھڑی گیم چینجروں کی ہاتھ کی چھڑی الیکشن سلیکشن میں بدل دے گی،حالات انتہائی سنگین ہیں،نہ آٹا اور نہ قبر کی زمین میسر ہے،ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں