برطانیہ پلٹ شخص نے بیوی اور چچی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی


گوجر خان (کرائم رپورٹر)برطانیہ سے آنے والے شخص نے بیوی اور چچی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے علاقے روجام میں ایک شخص نے دو خواتین کو قتل کردیا اور ملزم نے بھی وادات کے بعد خود کشی کرلی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ روجام میں پیش آیا، جہاں برطانیہ پلٹ ملزم خاور محمود نے اپنی بیوی اور چچی کو قتل کیا اور دونوں خواتین کی جان لینے کے بعد ملزم نے خود کشی کرلی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں جب کہ ملزم اور مقتولین کے رشتہ داروں سے بھی تفیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں