جماعت اسلامی سب پر بازی لے گئی ،قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا


پشاور(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی نے آئندہ عام انتخابات کےلیے قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کردیا۔
جماعت اسلامی کے پارلیمانی بورڈ نے ضلع پشاور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں این اے 28 سے سابق صوبائی وزیرحافظ حشمت ، این اے 29 سے صابرحسین اعوان جبکہ این اے 30 سے حاجی نیازمحمد کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 69سے حاجی افتخار احمد،پی کے 71سے شاہ کار عزیز ،پی کے74سے سید آمین ،پی کے 75سے کاشف اعظم ،پی کے 76سے عتیق الرحمان ،پی کے78سے ملک عمر سجاد،پی کے 79سے طاہر زرین ،پی کے 80سے طارق متین،پی کے 81سے خالد گل مہمند کو جماعت اسلامی کا امیدوار نامزد کیا ہے ۔خیال رہے کہ اس سے قبل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے بھی خیبرپختونخوا اسمبلی کے مختلف صوبائی حلقوں سے امیدواروں کا اعلان کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں