عدالتی احاطے میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ

کراچی(کورٹ رپورٹر)کراچی کی سٹی کورٹ میں والد کی مبینہ فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہو گئی جبکہ ایک راہ گیر بھی زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق لڑکی پسند کی شادی کرنے کورٹ پہنچی تھی،جسے والد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا،پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق سٹی کورٹ میں فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں،زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کے باپ نے موقع پر موجود پولیس اہلکار کی رائفل چھین کر فائرنگ کی،مقتولہ گھر والوں کی مرضی کے خلاف کورٹ میرج کرنے کے لیے یہاں پر پہنچی تھی،جس پر لڑکی کا والد تعاقب کرتے ہوئے سٹی کورٹ پہنچاتھا۔سٹی کورٹ میں دونوں باپ بیٹی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی،جس کے بعد ملزم نے قریب ہی موجود پولیس اہلکار کی رائفل چھین کر اپنی بیٹی پر فائرنگ کردی،لڑکی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔فائرنگ سے ایک راہ گیر بھی زخمی ہوگیا ہے،وہاں پر موجود وکلا نے ملزم کو وہیں پر پکڑ لیا،ملزم فائرنگ کرنے کے بعد وہیں پر کھڑا رہا،وکلا نے اسے پکڑ کر سٹی کورٹ میں پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں