لاہور(وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنماوں اور سابق وفاقی وزراءحماد اظہر اور چوہدری فواد حسین نے گذشتہ روز ملک بھر میں بجلی کے ہونے والے بریک ڈاون پر وفاقی وزیر پانی و بجلی خرم دستگیر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سنگین ترین الزام عائد کردیا ہے ۔
’پاکستان ٹائم ‘کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے الزام عائد کیا ہے کہ کل ملک میں ایک کھیل کھیلا گیا، خرم دستگیر کے حکم پر پلانٹس بند کیے گئے، دوبارہ چلانے پر ان کی فریکونسی گر گئی اور ملک کو اربوں کا نقصان ہوا، پاکستان معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کے خلاف عدالت میں ثبوت بھی پیش کریں گے، جمہوریت میں جو لوگ مداخلت کریں گے ہم اقتدار میں آ کر ان کو مثال بنائیں گے، اگر کسی نے جانبداری دکھائی تو قانون جو سزا دیتا ہے وہ آپ برداشت نہ کر پائیں گے، ہم الیکشن کے قریب کھڑے ہیں بہت جلد الیکشن ہوں گے۔دوسری طرف فواد چوہدری نے بھی خرم دستگیر پر الزام کرتے ہوئے کہا کہ وزیر توانائی خرم دستگیر بریک ڈاو¿ن کے دوران مختلف دکانوں پر پائے کھاتے رہے، ہمارے دور میں بریک ڈاو¿ن ہوا تو عمر ایوب 10 گھنٹے کنٹرول روم میں رہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/01/10-1-1200x480.jpg)