عمران خان نے فواد چوہدری کی اہلیہ سے ٹیلی فون پر کیا گفتگو کی ؟حبا چوہدری نے ایک ایک بات بتا دی


لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان اپنی پارٹی کے اہم رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر متحرک ہو چکے ہیں ،پارٹی رہنماوں اور قانونی ماہرین سے مشاورت کے ساتھ ساتھ انہوں نے فواد چوہدری کی اہلیہ کو ٹیلی فون بھی کیا ہے جبکہ حباءچوہدری نے عمران خان سے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کی مکمل تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر بھی کردی ہیں ۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق حباءچوہدری نے صحافی کے سوال پرچیئرمین پی ٹی آئی سے ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تو میں اپنی پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اپنے ذاتی نمبر سے فون کیا اور میری حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ بالکل بھی پریشان نہ ہوں ،ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ،فواد چوہدری کی گرفتاری سے حکومت صرف ہمیں پریشررائز کی کی کوشش کر رہی ہے ،میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں ،میرا نمبر آپ کے پاس ہے ،کوئی بھی مسئلہ ہو آپ مجھ سے رابطہ کر سکتی ہیں ،فواد چوہدری کی گرفتاری کے معاملے کو میں ذاتی طور پر دیکھ رہا ہوں اور ابھی ان کی لاہور ہائی کورٹ میں بھی اپیل لگ گئی ہے ۔حباءچوہدری کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کی بہت شکر گذار ہوں جنہوں نے ذاتی طور پر مجھے ٹیلی فون کیا اور فیملی کا خیال رکھا ،عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں