نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا دبنگ فیصلہ،ہر کوئی حیران رہ جائے

لاہور(سٹاف رپورٹر)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ کے زیر استعمال 4 دفاتر کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے،انہوں نے وزیر اعلیٰ کے 4 دفاتر کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 90 شاہراہ قائد اعظم،سول سیکرٹریٹ،پنجاب اسمبلی اور ارفع کریم ٹاور والے دفاتر استعمال نہیں کروں گا،ان چاروں دفاتر کے سٹاف کو دیگر سرکاری امور پر مامور کیا جائے گا۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کسی سرکاری ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا،وزیر اعلیٰ کے لئے 4 دفاتر قائم کرنا قومی وسائل کے ضیاع کے مترادف ہے،پاکستان جیسا ملک ایسی شاہ خرچیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہم نے سرکاری اخراجات کو کنٹرول کرنا اور بچت کرنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں