امپورٹڈ ٹولے نے اگر قوم کے لیڈر کے خلاف کوئی حرکت کی تو ۔۔۔مسرت جمشید چیمہ نے حکومت کو خبردار کردیا


لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ( پی ٹی آئی ) کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آنے والی نسلوں کے لئے مافیاز سے ٹکر لی ہے، امپورٹڈ ٹولے نے اگر قوم کے لیڈر کے خلاف کوئی حرکت کی تو یہ ان کا آخری ایڈونچر ہوگا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پرٹویٹ کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف ایڈونچر ہوا تو 10منٹ میں سارا لاہور جاگ اٹھا، امپورٹڈ ٹولہ عمران خان کے خلاف ایسے کسی ایڈونچر کی جرات بھی نہ کرے، کارکنان اور عوام فیملیز کے ہمراہ اظہار یکجہتی کے لئے زمان پارک پہنچے ہیں، یہ جانتے ہیں عمران خان نے ان کی اور آنے والی نسلوں کے لئے مافیاز سے ٹکر لی ہے۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عمران خان سچے اور کھرے لیڈر ہیں اور ان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے اس لئے عوام جان چھڑکتے ہیں، عمران خان کی مقبولیت دیکھ کر سیاسی مخالفین کے روزانہ پلیٹ لیٹس گرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں