پنجاب کابینہ نے حلف اٹھا لیا ،کون کون شامل ہے ؟تفصیلات جانئے


ؒٓلاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب کی9رکنی نگران کابینہ نے گورنر ہاوس لاہور میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ،تقریب میں وزیراعلیٰ محسن نقوی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ،حلف اٹھانے والوں میں معروف صحافی اور اینکر پرسن حامد میر کے بھائی عامر میر بھی شامل ہیں ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پنجاب کی نو رکنی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگران کابینہ سے حلف لیا ،حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ محسن نقوی سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں ۔حلف اٹھانے والوںمیں بلال افضل، ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم نگران کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ابراہیم مراد، تمکینت کریم، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، وہاب ریاض، سید اظفر علی ناصر، عامر میر اور نسیم صادق نگران کابینہ کا حصہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آج خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیاتھا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق عبدالحلیم قصوریہ، حامد شاہ، سید مسعود شاہ، غفران اور تاج محمد آفریدی کو نگراں سیٹ اپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق ساول نذیر ایڈووکیٹ، بخت نواز، فضل الہیٰ ، عدنان جلیل، شفیع اللہ اور شاہد خان بھی نگراں کابینہ کا حصہ ہونگے۔ جب کہ دیگر ممبران میں محمد علی شاہ، جسٹس (ر) ارشاد قیصر اور منظور خان آفریدی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں