ملکی سیاست میں سکتہ طاری ،شیخ رشید نے آصف زرداری پر خوفناک الزام عائد کردیا


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)سابق وزیر داخلہ اور پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری پر سنگین ترین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری عمران خان پر حملہ کرائیں گے، زرداری غیر ملکی دہشت گرد ایجنٹ کو عمران خان کیلئے ہائیر کررہے ہیں، ملکی حالات انتہائی سنگین ہوتے جارہے ہیں۔
عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان پر غیر ملکی دہشتگرد تنظیم کے ذریعے حملہ کرایا جائے گا،لاہوریو عمران خان کی جان کو آصف زرداری اور دنیا کی دہشتگرد تنظیموں سے خطرہ ہے، لاہوریو غریب مررہا ہے،غریب کو بچانے کیلئے باہر نکلو۔شیخ رشید نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزیرآباد جے آئی ٹی کو کیوں خراب کیا گیا؟ یہ صوبے اور مرکز کا الیکشن اکٹھا لڑنا چاہتے ہیں، 13 جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں، یہ عمران خان کو نااہل کرانا چاہتے ہیں، یہ عمران خان کی جان لینا چاہتے ہیں، عمران خان کو گرفتار کرو گے تو یہ اس کی خدمت ہوگی، کل کرتے ہو تو آج کرلو۔ عمران خان کی گرفتاری سے پی ٹی آئی اور عمران خان اور بلندی پر چلے جائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر 255 کا ہوگیا تو پیٹرول کا کیا ہوگا، ”اتفاق فاو¿نڈری کا منشی اسحاق ڈار، وہ کہتا تھا میں ڈالر 200 سے کم کرنے آیا ہوں، آج 255 ڈآلر کا خود اعتراف کر رہے ہیں کہ ہم نے 255 روپے 70 پیسے کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں