بجلی کا طویل بریک ڈاون، 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم


اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان میںحالیہ دنوں ہونے والے بجلی کے طویل بریک ڈاون کی وجوہات جاننے کیلئے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی، وزیر مملکت پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کنوینر ہوں گے، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق وفاقی حکومت نے پیر کی صبح سے ہونیوالے بجلی کے طویل ترین بریک ڈاون کی تحقیقات کیلئے وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی قائم کردی۔وزارت توانائی نے تحقیقاتی کمیٹی کےقیام کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق سابق وفاقی سیکریٹری عرفان علی، اختر حسین میو اور پروفیسر ڈاکٹر طاہر ندیم ملک تحقیقاتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی طویل پاور بریک ڈاون کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔یاد رہے کہ پیر کی صبح تقریباً 7 بجے سے ملک بھر میں بجلی کا طویل ترین بریک ڈاون ہوا، جس کے نتیجے میں کراچی سمیت مختلف شہروں میں لوگ تقریباً 24 گھنٹے تک بجلی سے محروم رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں