پی ایس ایل میں سب سے مضبوط ٹیم کون سی ہے ؟عاقب جاوید نے بڑا دعویٰ کردیا


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز نے اب تک جتنی بھی ٹیمیں بنائی ہیں یہ والی ٹیم سب سے مضبوط ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ری پلیسمنٹ اور سپلی منٹری ڈرافٹ میں ہمیں کچھ تبدیلیاں کرنا پڑی ہیں ،پی ایس ایل کا سیزن ایسا ہے کہ اس دوران انٹرنیشنل کرکٹ بہت ہو رہی ہوتی ہے، صرف انگلینڈ میں کرکٹ نہیں ہو رہی ہوتی باقی سب ممالک میں کرکٹ ہوتی ہے،کرکٹرز کی نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے تبدیلیاں کرنا پڑتی ہیں، یہ سب کھیل کا حصہ ہے، آپ کو اس میں سمارٹ ہو کر کھیلنا پڑتا ہے ہماری ڈرافٹ والی پک سب سے اچھی تھی اور اب بھی ہمارے آپشنز شاندار ہیں، اسی لیے میں کہتا ہوں کہ لاہور قلندرز کی پی ایس ایل 8 کے لیے مضبوط ترین ٹیم ہے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ افغانستان کے راشد خان کا چند میچز میں نہ ہونے کا پی ایس ایل 8 میں ہمیں نقصان ہوگا کیونکہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے لیکن سپن آپشن میں ہمارے پاس سکندر رضا اور لیام ڈاوسن ہیں جو دو تین میچز میں ہمارے نقصان کو کم کریں گے، کوشال مینڈس فارم میں ہیں، کلاس آف 22 میں میں شامل جنوبی افریقا کے شین ڈیڈزول اچھی آپشن ہیں، ہم نے اپنے گیپس کو مکمل کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ لوگ بڑے ناموں کی بات کرتے ہیں، ہمارے آٹھ نو کھلاڑی وہی ہیں جنہوں نے فائنل بھی کھیلا تھا، محمد حفیظ کی جگہ ہم نے سکندر رضا کو لے لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں