ملک کی نازک معاشی صورتحال ،چیئرمین ایف بی آربھی تڑپ اٹھے


اسلام آباد(کامرس رپورٹر) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) عاصم احمد نے ملک کی موجودہ مالی صورتحال کو نازک قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ
کسٹمز ہاو¿س میں عالمی کسٹم ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا کہ ملک میں معاشی صورتحال نازک ہے اور اس کی آمدنی کم ہے، ہم جلد ہی ٹیکس وصولی میں کمی کے معاملے پر قابو پا لیں گے، ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا اور 74 کھرب 70 ارب روپے کا ریونیو حاصل کرنے کا ہدف حاصل جائے گا۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ڈائریکٹ ٹیکسز کی جانب منتقل ہو گئے ہیں اور رواں مالی سال کے دوران براہ راست ٹیکس کی وصولی بالواسطہ ٹیکس کی وصولی سے زیادہ ہوگی، طورخم بارڈر کراسنگ چوبیس گھنٹے فعال اور آپریشنل ہے اور اسی طرح سے دیگر سرحدی کراسنگ کو 24 گھنٹے فعال کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،ہمیں 24 گھنٹے سرحد کو آپریشنل اور فعال رکھنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے جب کہ دوسری جانب (افغانستان) کو کچھ مسائل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں