سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ بابر اعظم کے گن گانے لگے


سڈنی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں وہ صلاحیتیں ہیں جو ایک اچھے پلیئر کو عظیم پلیئر بناتی ہیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ٹیکنیکلی ایک بہترین کرکٹر ہیں، وہ سپن اور فاسٹ بولنگ کو بہترین کھیلتے ہیں اور ہر کنڈیشن میں ایڈجسٹ ہوجاتے ہیں، بابر اعظم دیگر عظیم پلیئرز کی طرح کافی پختہ مزاج کے کھلاڑی ہیں، وہ ٹیسٹ فارمیٹ میں طویل اننگز کھیلتے اور ون ڈے میں اننگز پر حاوی رہتے ہیں، ٹیم کی ضرورت کے مطابق بابر اعظم کے رنز بنانے کی رفتار کو بدلنا بھی ان کی زبردست صلاحیت ہے۔
رکی پونٹنگ نے کہا کہ بابر اعظم کی بہترین کرکٹ کا سامنے آنا ابھی باقی ہے، اکثر بیٹسمین 30 سال کی عمر کے بعد ہی عروج حاصل کرتے ہیں، بابر اعظم میں مزید بہتری ہوگی، مجھے بابر کو بیٹنگ کرتا دیکھ کر کافی اچھا لگتا ہے، بابر کی کپتانی میں بھی وقت کے ساتھ بہتری آئے گی، تجربے کے ساتھ بابر اعظم کپتانی میں وہ مقام حاصل کرلیں گے جو بیٹنگ میں حاصل کیا، بابر اعظم کیریئر کے اختتام پر دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں شمار ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں