سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ سے تجاوز کرگئی ،ڈالربھی بے قابو


کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہوکر 2 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکدم 7000 روپے کے بڑے اضافے کے بعد فی تولہ 2 لاکھ 2500روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 6000 اضافے سے 1 لاکھ 73 ہزار 610 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعے کے روز فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 7 ہزار روپے اور 6 ہزار روپے واضح کا اضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر کم ہوکر 1936 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔دوسری طرف گزشتہ روز کی طرح ڈالرآج بھی بے قابو ہوگیا، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں قیمت میں اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں آج مزید7 روپے 17 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے کا اضافہ ہوگیا۔اس اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بارانٹربینک میں ڈالر کی قیمت 262 روپے 60 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 265 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔گزشتہ روزانٹربینک میں ڈالرکا لین دین 255 روپے 43 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 262 روپے پر بند ہوا تھا۔کل 26 جون کو انٹربینک میں ڈالر 24 روپے 54 پیسے مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچا تھا تو اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 19 روپے اضافہ دیکھا گیا تھا۔دس ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں کئی مرتبہ اتار چڑھاو¿ دیکھا گیا۔اپریل 2022 میں انٹربینک میں ڈالر کی قمیت 184 روپے 9 پیسے تھی، اوپن مارکیٹ ریٹ 185 روپے 50 پیسے کا تھا۔مئی میں انٹر بینک میں ڈالر 186 روپے 62 پیسے پر گیا، اوپن مارکیٹ میں 186 روپے 70 پیسے پر خرید فروخت ہوئی تھی۔جنوری 2023 میں ڈالر 226 روپے 93 پیسے پر تھا جبکہ اوپن مارکیٹ ریٹ 236 روپے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں