کراچی کا مئیر کون ؟پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی کو پیشکش کردی


کراچی(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی کو کراچی کا ڈپٹی میئر لانے کی پیشکش کردی ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق کراچی میں گورنر سندھ کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ہر ماہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو فنڈز دیتی ہے، ان کے ریٹارئرڈ ملازمین کو تنخواہیں مل رہی ہیں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی عددی طور پر بلدیاتی انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے، جماعت اسلامی کا ایک ایم پی اے ہے اوران کو بلدیاتی انتخابات میں اتنے سارے ووٹ ملے ہیں، اکثریت کی وجہ سے کراچی کا میئرپیپلز پارٹی کا ہوگا اور ڈپٹی میئر کے جماعت اسلامی کو دعوت دی ہے، چاہتے ہیں ساتھ بیٹھ کر شہر کے لئے کام کریں کیونکہ کراچی کے بہت مسائل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں