پنجاب حکومت نے اہم عہدوں پر تعینات ’منظور نظر ‘افراد فارغ کردیئے،نئے من پسند افراد کی تلاش جاری


لاہور(سٹاف رپورٹر)نگران پنجاب حکومت نے صوبے میں اہم عہدوں پر تعینات سابقہ حکومت کے” منظور نظر“ افراد کو فارغ کردیا گیاہے جبکہ پنجاب سنسر بورڈ کو بھی تحلیل کرتے ہوئے تمام ممبران کی چھٹی کرا دی گئی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران پنجاب حکومت ان اہم عہدوں پر اپنے من پسند افراد تعینات کرنے کے لئے’ تلاش‘شروع کردی گئی ہے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق نگران حکومت نے آتے ساتھ ہی چوہدری پرویز الٰہی کے ذاتی کیمرہ مین اور پبلک ریلیشن آفیسر محمد اقبال چودھری جنہیں سابق وزیراعلیٰ نے میڈیا کنسلٹنٹ پنجاب جرنلسٹ ہاوسنگ فاونڈیشن تعینات کیا تھا کو پہلی فرصت میں ہی فارغ کردیا گیا ہے جبکہ محمد اقبال چودھری کے میڈیا کنسلٹنٹ کے آرڈر ہی واپس لے لئے گئے ،مشہور کالم نگار اور شاعرمنصور آفاق سیکرٹری/ڈائریکٹر باب اقبال لاہور کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا،معروف صحافی اور کالم نگار محمد اصغر عبداللہ ڈائریکٹر بورڈ آف ایڈوانس منٹ آف لٹریچر لاہور کو فارغ کردیا،باب پاکستان فاونڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کو فارغ کردیا گیا۔
ملک ندیم عباس، امین ذوالقرنین، عادل پرویز، سعدیہ سہیل، نسیم شاہد کوبھی فارغ کردیا ،محمد اصغر، محمد فیصل انور کو بورڈ سے فارغ کردیا گیا ، ایم این اے رخسانہ نوید کو باب پاکستان فاونڈیشن سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ ان عہدوں پر موجودہ نگران حکومت اپنے ”من پسند “ افراد تعینات کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں