وفاق نے چن چن کر 8اعلیٰ افسران پنجاب حکومت کے سپرد کردیئے ،کون کون شامل ہے ؟جانئے


اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وفاقی حکومت نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) انٹیلی جنس بیورو (آئی بی )اورپولیس سے چن چن کر 8 اعلیٰ افسران کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دیں ہیں ۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے سے ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ، وفاقی تحقیقاتی ادارے سے ایس ایس پی ڈاکٹر سردار غیاث گل اور ایس پی ناصرمحمود کی خدمات پنجاب کے حوالے کردی گئیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق انٹیلی جنس بیورو سے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سہیل چوہدری، ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سجاد منج ایس ایس پی ڈاکٹر حیدر اشرف کی خدمات بھی انٹیلی جنس بیورو سے پنجاب کے سپرد کردی گئیں۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایس ایس پی اسلام آباد پولیس عمر رضوان گوندل، گلگت بلتستان پولیس سے ایس ایس پی ڈاکٹر لیاقت ملک کو بھی واپس پنجاب کے سپرد کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں