لاہور(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید کا کہنا ہے کہ زرداری اور دیگر لوگ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی ایک اور سازش ہوئی ہے، پہلے بھی عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا، زرداری اور دیگر لوگ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں، عمران خان کو قتل کرنے کے لیے پیسے دیے گئے ہیں ، عمران خان کی سیکیورٹی ہٹاکر کیا پیغام دیا جارہا ہے؟ اپنے لیڈر کی حفاظت کے لئے کارکنان خود کھڑے ہوجائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈاکوو¿ں کے کیسز معاف کرنے کا سیزن چلا ہوا ہے، اس ملک میں ایک ہی قانون ہے اگر عدل کی بات کرو گے تو تشدد ہوگا، کسی کی مرضی کے مطابق سر نہیں جھکا سکتے، بند کمروں میں فیصلے قبول نہیں کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ روز سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش رچانے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ آج ویڈیو لنک کے ذریعے عمران خان نے آصف زرداری ،کالعدم تنظیم اور خفیہ ادارے پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں قتل کرنے کے لئے آصف زرداری نے دہشت گردوں کو پیسے پھینک دیئے ہیں ، مجھے کچھ ہوا تو ساری قوم کو معلوم ہونا چاہئے کہ اس کے پیچھے کون ہے تاکہ میرے بعد یہ اپنی زندگی انجوائے نہ کر سکیں؟۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/01/zzzcdsv-640x480.jpg)