عمران خان کے بیان سے میرے اہل خانہ کے لئے خطرات بڑھ گئے “


اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیانات نے میرے والد اور اہل خانہ کےلیے خطرات بڑھادیئے ہیں، ہم عمران خان کے الزامات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں نے مجھے اور پارٹی کو نام لے کر براہ راست دھمکیاں دیں، عمران خان اب آصف زرداری پر غلط الزامات عائد کر رہا ہے، اگر مجھ پر، میرے والد یا پارٹی پر حملہ ہوا تو اس سب کا حساب لیا جائے گا، عمران خان کے توہین آمیز، خطرناک الزامات پر قانونی پہلوو¿ں کو بھی دیکھ رہے ہیں، عمران خان میرے والد کو بندوق کی نوک پر رکھنے کی دھمکی بھی دے چکا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور حواریوں کی دہشت گردوں کی سہولت کاری کی دستاویزات تاریخ کا حصہ ہیں، عمران خان نے اپنے دور میں دہشت گردوں کو رہا اور جمہوریت پسندوں کو گرفتار کیا، عمران خان نے خیبر پختونخوا کو دہشت گرد تنظیموں کے حوالے کیا، آج تک عمران خان کی پارٹی دہشت گرد گروہوں کی فنڈنگ کرتی ہے، عمران خان کو سمجھنا چاہیے کہ بیوی کو خواب آنے پر وہ ٹی وی پر آکر الزامات نہیں لگا سکتا، عمران خان کی اہلیہ کے خواب عدالتوں میں ثابت نہیں کیے جاسکتے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان اقتدار میں تھا تو اس نے دہشت گردوں کو رہا کیا، اس طرح کی گفتگو کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دے سکتے،ہم اپنی سیاست کو زہر آلود نہیں کر سکتے،ایسے رویے ہماری جمہوریت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، دہشت گردی کا شکار ہونے اور فرنٹ مین کے پروپیگنڈے کو برداشت نہیں کریں گے،عمران خان نے اب میرے والد اور سابق صدر پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں