اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے صدر کے دورہ پاکستان پر اسلام آباد انتظامیہ نے پیر کو شہر میں مقامی چھٹی کا اعلان کردیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیر کے روز یو اے ای کے صدر کے دورے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں چھٹی ہوگی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سی ڈی اے، ایس این جی پی ایل، آئیسکو اور ہسپتال عملے کی چھٹی نہیں ہوگی، ضلعی انتظامیہ اور ایم سی آئی کا سٹاف بھی پیر کو ڈیوٹی پر ہوگا۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید اپنے اہل خانہ کے ہمراہ رحیم یار خان سے اسلام آبادآئیں گے۔ مہمان صدر کو سٹیٹ گیسٹ کا اعزازی پروٹوکول دیا جائے گا جبکہ صدر شیخ محمد بن زید کو نور خان ایئربیس پر توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ یو اے ای کے صدر کو وزیراعظم ہاو¿س آمد پر گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/01/327803360_627237645834330_4300067350232836887_n-1200x480.jpg)