شیخ رشید نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لے لیا،عوام کے دل کی بات کہہ دی

رالپنڈی(سٹاف رپورٹر)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ”کوئی روئے گا یا روئے گی؟بعد کی بات ہے،آج ساری قوم رو رہی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 9 فروری کو عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف )کی شرائط سب کو رلادیں گی،ذبح خانے میں لے جائے گی اور سڑکوں پر ماتم کرائے گی، دیکھتے ہیں پہلے ڈالر 300 کا ہوتا ہے یا پیٹرول ہوتا ہے؟ 100روز میں الیکشن ناگزیر ہیں،صوبے اور مرکز میں اکٹھے ہوں گے ورنہ جوڈو کراٹے ہوں گے،ڈار کو آوٹ سورس کرنا ہوگا۔شیخ رشید نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ مریم نواز کے آنے کے پہلے روز 35 روپے پیٹرول مہنگا کر کے سلامی دی گئی،پاکستان کی سلامتی سپریم کورٹ کے کندھوں پر آگئی،ساری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے،الیکشن کرانے ہوں گے یا پھر جھاڑو پھر جائے گی،غریب کی تنخواہ کم از کم 50 ہزار کی جائے،عوام اداروں سے لڑے گی نہیں چوروں کو چھوڑے گی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں