نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع جھارسگودا میں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے وزیر صحت کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا،انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکے ،وزیر صحت کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی اڑیسہ میں حالات کشیدہ ہو گئے ہیں ،فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکارموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا تاہم سیکیورٹی اداروں نے اسے حراست میں لے لیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جھارسگودا کے علاقے براجا راج نگر میں شہر کے مصروف گاندھی چوک پر وزیر صحت اور بیجو جنتا دل کے رہنما نبا داس کو پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے دوپہر ایک بجے انتہائی قریب سے دو گالیاں مار دیں،دو میں سے ایک گولی ان کے سینے میں لگی جس کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔نابا کشور داس ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے،جیسے ہی وہ اپنی گاڑی سے اترے تو اے ایس آئی گوپال داس نے ان پر فائرنگ کر دی،ملزم فائرنگ کرتے ہی فرار ہو گیا۔ کشور داس کے سینے میں دو گولیاں لگیں اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ۔پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ہر طرف ہلچل مچ گئی ،جب ان کو نشانہ بنایا گیا تو وہ ایک پروگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے ، عینی شاہدین کے مطابق انہیں طیارے کے ذریعے زخمی حالت میں ہنگامی بنیادوں پر بھوبھنیشور منتقل کیا گیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ وزیر صحت جیسے ہی گاڑی سے باہر نکلے تو اہلکار نے ان پر فائرنگ کردی جبکہ حملے کے پس پردہ مقاصد ابھی تک غیرواضح ہیں۔جائے حادثہ کی ویڈیو میں وزیر صحت کے سینے سے خون نکلتے دیکھا جا سکتا ہے اور گولی لگنے کے بعد وہ بے ہوش گئے تھے۔دوسری طرف ریاست اڑیسہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائیک نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں اس افسوسناک حادثے سے صدمے میں ہیں۔واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے جبکہ پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے پورے شہر میں بھاری تعینات کردی ہے ۔