الیکشن کمیشن نے چوہدری پرویز الٰہی کو جھٹکا دے دیا،ق لیگ بارے بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کے اہم اتحادی چوہدری پرویز الٰہی کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے چودھری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ مسترد کر دیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت حسین کو ق لیگ کی صدارت سے ہٹانے کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیا۔الیکشن کمیشن نے سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔الیکشن کمیشن نے چودھری شجاعت حسین کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ برس اگست میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔چودھری شجاعت نے پارٹی صدارت سے ہٹانے کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔الیکشن کمیشن نے حکم امتناع پر چودھری شجاعت حسین کو بحال کیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ ہاوس ڈیوس روڈ میں(ق) لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے چوہدری شجاعت حسین کی جگہ ان کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کو پارٹی کا صدر مقرر کیا تھا ،اس کے علاوہ طارق بشیر چیمہ کو ہٹا کر کامل علی آغا کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل بنایا گیا جبکہ چوہدری پرویز الٰہی کو صوبہ پنجاب کا صدر منتخب کیا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں