مالیاتی خسارے میں کتنا اضافہ ہوا ؟تشویش ناک رپورٹ جاری


اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی،ملک کو مہنگائی، اقتصادی ترقی میں سست روی اور گرتے زرمبادلہ کے ذخائر کے چیلنجز درپیش ہیں ۔
آوٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے چھ ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات میں کمی، بیرونی سرمایہ کاری اور روپے کی قدر میں کمی جب کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سمیت پی ایس ڈی پی اخراجات میں بھی کمی ہوئی،چھ ماہ میں ترسیلات زر 11.1 فیصد، برآمدات 6.8 فیصد، درآمدات میں 18.2 اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 59.7 فیصد کمی آئی، بیرونی سرمایہ کاری میں بھی 180.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب ایف بی ار محصولات میں 17.4 فیصد، نان ٹیکس آمدنی میں58.4 فیصد اور مالیاتی خسارے میں 218 ار ب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ماہانہ آوٹ لک رپورٹ کے مطابق لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں چھ ماہ میں 3.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، ملک میں مہنگائی کی شرح چھ ماہ میں 25 فیصد تک رہی، جب کہ سٹیٹ بینک ذخائر 15 ارب ڈالر سے کم ہوکر 3 ارب 8 کروڑ ڈالر تک رہ گئے ہیں۔رواں مالی سال پہلے 5 ماہ بجٹ خسارہ 1 ہزار 169 ارب روپے تک پہنچ گیا، ترقیاتی اخراجات 139 ارب روپے رہے جبکہ ٹیکس آمدنی 3429 ارب روپے رہی۔سالانہ بنیادوں پر ڈالر کی قدر 178 ارب روپے سے بڑھ کر 262 ارب روپے رہی، وفاقی حکومت کی نان ٹیکس آمدنی 822 ارب روپے، زرعی قرضے 842 ارب روپے رہے۔ترسیلات زر میں 11 فیصد، برآمدات میں 7 فیصد، درآمدات میں 18 فیصد کمی ہوئی، کرنٹ اکاونٹ خسارہ 3 ارب 70 کروڑ ڈالر جبکہ غیرملکی سرمایہ کاری میں بھی کمی ہوئی۔علاوہ ازیں گزشتہ ایک سال میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب ڈالر سے کم ہوکر پونے 9 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں