شہباز شریف ملک دشمن طاقتوں سے نبرد آزما،پاکستان جلد مشکلات سے نکل جائے گا:بیرسٹر امجد ملک

مانچسٹر(بیورو رپورٹ)مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز،معروف قانون دان بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کے آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدوں کی قیمت چکا رہے ہیں،اگر حکومت آئی ایم ایف سے کئے گئے عمرانی معاہدوں پاسداری نہ کرتی تو ملک دیوالیہ ہوجاتا،مریم نواز کی بات میں وزن ہے،نواز شریف کی کارکردگی کو اگر پاکستان کی 75 سالہ تاریخ سے نکال دیں تو کھنڈر کے علاوہ کچھ نہیں بچتا،اسحق ڈار کا پہلے بھی کامیاب رہے،آئندہ بھی کامیاب ہونگے،جلد ریلیف کا اعلان کر رہے ہونگے،سازشیوں کا پیدا کردہ مشکل وقت ہے جلد گزر جائے گا،اوور سیز پاکستانیز اسحق ڈار کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں،شہباز شریف ایک محنتی وزیراعظم ہیں،عمران خان جاتے جاتے وزارت خزانہ میں بارودی سرنگیں بچھا کر گئے،انکے سابق وزراء ریکارڈ پر پکڑے گئے ہیں کہ حکومت کو فیل کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے مزاکرات فیل کئے جائیں،ایسے میں خادم پاکستان میاں شہباز شریف ملک دشمن طاقتوں سے نبرد آزما ہیں۔
اپنے بیان میں بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ آج تک سمجھ نہیں آئی نواز شریف کو نااہلی کی سزا ملی یا اہل ہونے کی سزا ملی؟قانون کی حکمرانی اورنظام انصاف کیلئے کچھ کرنا ہوگا وگرنہ ہم جنگل بننے میں تھوڑا ہی دور ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ہمیشہ کی طرح پرائم ٹارگٹ اور آسان شکار ہوتے ہیں،انکی حفاظت اور آنے جانے میں سہولیات کیلئے ٹھوس اقدامات ضروری ہیں،تمام صوبوں اور سنٹر میں ون ونڈو آپریشن سنٹر ہونا چاہیے تاکہ تمام کام ایک چھت تلے ہوں۔انہوں نے کہاکہ سازشیوں کا پیداکردہ مشکل وقت ہے جلد گزر جائے گا،اچھے دن آئیں گے،اوورسیز پاکستانیز اپنے وزیر خزانہ سے پرامید ہیں،آئی ایم ایف معاہدہ اگر چل پڑا تو معیشت بھی چل پڑے گی۔

بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ عوام عمران خان کے آئی ایم ایف سے کئے معاہدوں کی قیمت چکارہے ہیں دوسری طرف محبِ وطن حکومت اپنی سیاست داو پر لگا کر ریاست بچانے میں مصروف ہے،اگرحکومت آئی ایم ایف سے کئے گئے عمرانی معاہدوں کی پاسداری نہیں کرتی تو ملک دیوالیہ ہوجائیگا۔بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ پشاور مسجد پر خود کش حملہ اسلام کی اساس،پاکستان کی سالمیت اور انسانیت پر حملہ ہے،اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،اللہ کریم شہداء کے درجات بلند فرمائے تمام زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے اور لواحقین اور متاثرین کو صبر جمیل عطا فرمائے،ملک اور قوم کو ملکر اسکا مقابلہ کرنا ہوگا اور دہشت گردی کو ایک دفعہ پھر جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں