توشہ خانہ کیس ،عمران خان پر فرد جرم کب عائد ہو گی؟خبر آ گئی


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سربراہ عمران خان پر7 فروری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی۔اسلام آبادکی مقامی عدالت نے عمران خان پرفردجرم عائد کرنےکی تاریخ مقررکردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر7فروری کو فردجرم عائد کی جائےگی۔عمران خان کے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیے گئے۔عدالتی حکم پرعمران خان کے وکلانے 30ہزارروپے کی شورٹی بھی دی۔سیشن کورٹ اسلام آباد نےا آج عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا، الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف سیشن کورٹ کو شکایت بھیج رکھی ہے،الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی استدعا کر رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں